لاہورایئرپورٹ سے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا
ملزمان کا تعلق گوجرانوالا سے ہے، ترجمان ایف آئی اے
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق زاہد نواز اورعلی نواز پی کے 159 کے ذریعے آذربائیجان جارہے تھے کہ دوران تلاشی مسافروں کے موبائل سے یونان کے جعلی ریزیڈنٹ پیپر ویزے برآمد کئے گئے جس کے بعد ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کا تعلق گوجرانوالا سے ہے ملزمان نے ویزے نامعلوم ایجنٹ سےحاصل کئےتھے جبکہ ملزم زاہد نواز کے پرانے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ویزا بھی لگا ہوا تھا۔
FIA
lahore airport
مزید خبریں
’پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے نہ ڈھیل‘ ، نگراں وزیراعظم
خیبرپختونخوا : رواں سال بھتہ خوری کے79 مقدمات درج، پشاور سر فہرست
مانسہرہ : شوہر کو قتل کرکے دوسری شادی کرنے والی لڑکی خاوند سمیت قتل
مجھے غیب کا علم نہیں کہ کس کے ساتھ یا بغیر الیکشن ہوں گے، نگراں وزیراعظم
نواز شریف کی شہباز کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت
لاہور میٹرو بس اسٹیشن کے ٹکٹ بوتھ میں آگ بھڑک اٹھی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.