Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں سورج کے گرد نظر آنے والا رنگوں کا ہالہ کس چیز کی نشانی ہے

شمسی دائرہ بنانے میں بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کا کیا کردار ہے
شائع 11 مارچ 2023 06:27pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

برسات کے موسم میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ بن جاتا ہے۔

برسات کے موسم میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ جب بنتا ہے تو انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سورج کے گرد ہالہ بننےکی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی دائرہ بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے، کسی بھی سسٹم کے آنے سے قبل شمسی یا قمری دائرے بن جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رنگوں کے ہالے کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ہالو‘ کہا جاتا ہے، یہ سن ہالو بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے۔ بارشوں سے قبل سن اور مون ہالو کراچی میں بھی دیکھے جاچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنی کا ہالہ اسی وقت بنتا ہے جب مطلع مکمل صاف ہو اور فضا میں آلودگی کم ہونے کے ساتھ آبی بخارات موجود ہوں۔

Rain

Pakistan Meteorological Deptt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div