Aaj News

کوئٹہ سے ایم پی اے ظہور بلیدی کے بھائی صغیربلیدی گرفتار

صغیر بلیدی قتل سمیت 2 مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس
شائع 13 مارچ 2023 07:11pm
<p>فائل ــ فوٹو</p>

فائل ــ فوٹو

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس نے ایم پی اے ظہور بلیدی کے بھائی صغیربلیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔

بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ صغیربلیدی تربت پولیس کو قتل سمیت 2 مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس نے صغیربلیدی کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتارکیا اور تفتیش کیلئے تربت منتقل کردیا۔

Balochistan Police

Balochistan Leader Saghir Buledi

Comments are closed on this story.

مقبول ترین