Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

خواتین کے ماڈلنگ پر پابندی، فیشن کمپنی کا انوکھا اقدام

چین میں خواتین ماڈلز کی آن لائن زیرجامہ لباس کی نمائش پر پابندی لگائی ہے
شائع 14 مارچ 2023 08:12pm

چین نے خواتین پر زیر جامہ لباس کی ماڈلنگ کرنے پر پابندی لگائی تو کمپنی نے مردوں کو میدان میں اتار دیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے تحت کچھ کمپنیوں نے خواتین کے زیر جامہ لباس کو نمایاں کرنے کے لیے مرد ماڈلز کی خدمات حاصل کرنا شروع کردیں۔

چین کی جانب سے خواتین ماڈلز کی آن لائن انڈرگارمنٹس کی نمائش پر پابندی کے جواب میں چینی لائیو اسٹریم فیشن کمپنیوں نے اپنی ویڈیوز میں مرد ماڈلز کو نمایاں کرکے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ان مرد ماڈلز کو مختلف قسم کے لانجری اسٹائل پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

china

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div