Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

معروف بھارتی اداکار 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

وہ مختلف ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ رہے
شائع 15 مارچ 2023 09:45pm

سنئیر اداکار سمیر کھکھر ٹی وی شو نکڑ میں کھوپری کے کردار کے لیے مشہور تھے آج 15 مارچ کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر کھکھر سانس اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا تھے، اور انہیں ایم ایم ہسپتال، بوریولی میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سمیر کھکھر کی موت متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ سمیر کھکھر اپنے اداکاری کے 38 سالوں میں مختلف ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ رہے۔

اداکار نے شوبز سے مختصر وقفہ لے کر امریکہ چلے گئے ،بعد میں، وہ واپس آئے اور دو گجراتی ڈرامے بھی کیے اور سلمان خان کی فلم ”جے ہو“ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ہوئے۔

انہوں نے سدھیر مشرا کی نیٹ فلکس فلم ”سیریس مین“،سیریز “سن فلاور “اور پرائم ویڈیو کی ”فرزی“ میں معاون کردار ادا کیا۔

sameer khakhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div