Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی: رمضان کی آمد قبل ہی گداگروں نے شہر میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے

گداگروں نے شہریوں کو سخت ذہنی اذیت اورکوفت میں مبتلا کردیا
شائع 18 مارچ 2023 01:22pm
تصویر/ اے پی پی
تصویر/ اے پی پی

کراچی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل گدا گروں کے گروہوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈیرے ڈالنا شروع کردیے ہیں۔

محتاط اندازے کے مطابق اس وقت کراچی میں 50 ہزار سے زائد گدا گروں نے مختلف علاقوں میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں ساتھ ہی گداگروں نے شہریوں کو بھی سخت ذہنی اذیت اورکوفت میں مبتلا کردیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے آج نیوز کو بتایا کے یہ گروہ کی شکل میں آتے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کے یہ ایسے تنگ کرتے ہیں جیسے ان کا قرضہ ہوں۔

شہرکی اہم مارکیٹوں جن میں خصوصاً حیدری، طارق روڈ، پاپوش، ناظم آباد، لیاقت آباد، صدر زینب مارکیٹ، مشرق سینٹر، گلستان جوہر، سپر مارکیٹ شامل ہیں۔

جامعہ کلاتھ، نیوکراچی سمیت شہرکے مختلف شاپنگ سینٹروں اوردیگر رہائشی وتجارتی علاقوں میں گدا گروں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔

karachi

Beggars

Professional Beggars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div