کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 30 مارچ کو سماعت کرے گا
کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 1.66 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی۔
درخواست فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے، اضافے سے صارفین پر ایک ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا 30 مارچ کو سماعت کرے گا۔
nepra
karachi
electricity price
K-Electric
تبصرے
مزید پڑھیں
مقبول ترین
تازہ ترین