Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

سعودیہ کا تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ قیمت کم ہونے کی وجہ بنا
شائع 20 مارچ 2023 10:29am

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 15 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد نہ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی برینٹ کروڈ کے سودے 1.73 ڈالر کی کمی سے 72.97 جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 1.61 ڈالرکی کمی کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت گراڈٹ کا شکار ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 73 سینٹس کی کمی کے بعد 48 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے باعث دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا، تاہم اب عالمی مارکیٹ کی استحکام کی جانب پیش قدمی بڑھ رہی ہے، اور عالمی منڈی کی قیمتوں میں کمی سے مقامی مارکیٹ کو بھی فائدہ پہنچے گا، اور تیل کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

Oil prices

Crude oil prices in the global market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div