Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مذہبی جماعت کے ایک اور رہنما کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا

گزشتہ روز صوفی عبدالقیوم کو فجر کے نماز کے بعد قتل کیا گیا تھا
شائع 22 مارچ 2023 04:34pm

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں مرنے والی کی شناخت سلیم کھتری کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔

کراچی، فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق، ملزمان فرار

حکام نے بتایا کہ سلیم کھتری گھر سے نکلے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان موقع پر پہنچے اور انہوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، جب کہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جائے گی۔

گزشتہ روز بھی گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنما مولاناعبدالقیوم صوفی جاں بحق ہو گئے تھے۔

مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے ساتھ ہی جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم بھی تھے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول نمازپڑھا کرواپس گھر آرہے تھے کہ انہیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نشانہ بنایا۔

Target Killing

Karachi Target Killing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div