Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

گلوکارہ ٹینا ثانی اسپاٹیفائی کی ایکول ایمبیسڈر منتخب

گلوکارہ کی تصویر ٹائم اسکوائر پر آویزاں
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2023 06:13pm

خواتین گلوکاراؤں کی حوصلہ افزائی سے متعلق اسپاٹیفائی کا ایکول پاکستان پروگرام کامیابی سے اپنا پہلا سال مکمل کرچکا ہے اور پہلے سال کی تکمیل پر کلاسیکی گلوکارہ ٹینا ثانی کو مارچ 2023 کے لیے ایمبیسڈر منتخب کیا گیا ہے۔

ملک میں مقامی سطح پر ابھرتی اور معروف گلوکاراؤں کی کامیابی سے متعلق ایکول پاکستان کے پہلے سال کو مکمل کیا۔

اس موقع پر ایکول پاکستان کی حالیہ ایمبیسیڈر کے طور پر ٹینا ثانی اسپاٹیفائی کے نیویارک میں ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور ان کے مسحور کن گیت ’دشت تنہائی‘ کو ایکول پاکستان پلے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

معروف گلوکارہ ٹینا ثانی نے اس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ’مجھے پاکستان کے لیے اسپاٹیفائی کا ایکول ایمبیسڈر بننے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے، خواتین موسیقار کئی دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کی انڈسٹری میں رکاوٹیں توڑ رہی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں مناسب پہچان ملے۔

ایکول پاکستان کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر اسپاٹیفائی ایک نیا ٹرینڈ بھی متعارف کررہا ہے جس میں گزشتہ 12 ایمبیسڈرز شامل ہیں جو سب ہی متاثرکن شخصیات کی مالک ہیں اور جدید ڈیجیٹل مہم کے ذریعے اپنی پہچان کو مزید بڑھا رہی ہیں۔

Tina sani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div