عمران خان نے پارٹی سرگرمیوں میں رکاوٹ اور گرفتاریوں پرعدالت سے رجوع کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
شائع 30 مارچ 2023 12:30pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور مقدمات کے اندراج پرلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پی ٹی آٸی کارکنوں کیخلاف آٸے روز مقدمات درج ہو رہے ہیں، عدالت کارکنان کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں کو روکنے کا حکم دے۔

درخواست میں عدالت سے عمران خان کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر کے اداروں کو تادیبی کاررواٸی سے روکے جانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل نوٹس دینے کی ہدایت بھی کی جاٸے۔

pti

imran khan

Lahore High Court