Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

’تمام جماعتیں اور ادارے دشمنی کے بجائے سرجوڑ کر ملک کو بچائیں‘

مفتی تقی عثمانی کا ملک بچانے کے لیے سب کو مل بیٹھنے کا مشورہ
شائع 02 اپريل 2023 07:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کے معروف عالم دین اور مفتی تقی عثمانی نے ملک بچانے کے لیے سب کو مل بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر کسی گھر کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے تو کیا اس وقت یہ بحث کی جائے گی کہ آگ کس نے لگائی یا واحد راستہ یہ ہوگا کہ سب ملکر آگ بجھائیں؟

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کا حل صرف یہی ہے کہ تمام جماعتیں اور ادارے منافرت اور دشمنی کے بجائے سرجوڑ کر ملک کوبچائیں۔

مفتی تقی عثمانی نے آیات قرآنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ “تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اس لئے اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمھارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے “

معروف عالم دین اور مفتی نے کہا کہ عوام اور با اثر حضرات کا فرض ہے کہ وہ اس قرآنی حکم پرعمل کرکے رہنماؤں کو ساتھ بٹھانے کی بھرپور کوشش کریں۔

مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فوج اور عدلیہ کو یقیناً سیاست میں دخل نہیں دینا چاہئے لیکن ایسے سنگین حالات میں جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر غیرجانب داری سے خالص ملک کے مفاد اور قومی سلامتی کے لئے مسئلے کا حل نکالنا انکا فرض بنتا ہے۔

economic crisis

Pakistan Poverty

Pakistan political crisis 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div