Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہاردک پانڈیا کی راشد خان کی ساتھ سحری

تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین کے تعریفی تبصرے
شائع 05 اپريل 2023 11:21am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان اور بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ایک ساتھ سحری کرنےکی تصویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے۔

افغان کپتان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹینز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

راشد خان نے اپنے انسٹاگرام پرتصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کے ہمارے ساتھ شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی’۔ افغان کھلاڑی نوراحمد بھی اس سحری کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ راشد خان کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت سحری کرنے والے ہاردک پانڈیا گجرات ٹائٹینز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ہاردک کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔

ایک صارف نے لکھا آئی پی ایل میں ایسےخوبصورت لمحات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات رشبھ پنت کا دہلی میں ان کی فرنچائز اور مداحوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اور اب پانڈیا سحری کے لئے راشد کے ساتھ شامل ہوئے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فیلڈ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ فیلڈ میں ہی رہتا ہے ورنہ آپس میں صرف بھائی چارہ اور باہمی احترام پایا جاتا ہے۔

رمضان

rashid khan

hardik pandya

Ramadan 2023

PANDYA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div