Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

اسحاق ڈار دورہ امریکا سے قبل عرب امارات قیادت سے بھی رابطہ کریں گے
شائع 05 اپريل 2023 03:48pm

سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطالبے پر دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اور وہ دورہ امریکا سے قبل عرب امارات قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے، جب کہ عالمی مالیاتی ادارہ شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی 850 ارب روپے جمع کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، جب کہ پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے اور لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا بھی کہہ رہا ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div