Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان

لورالای میں بارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون جاں بحق
شائع 06 اپريل 2023 08:58am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی کے بعد بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔

علی پور ، راجن پور ، خانیوال ، کہروڑ پکا ، میلسی ، شرق پور شریف ، چونیاں ، شیخو پورہ ، چھانگا مانگا ، منچن آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں بارش ہوئی ۔

بارش سے قبل تیز آندھی آنے سے کئی مقامات پر درخت گر گئے جبکہ بہت سی دیواریں بھی منہدم ہوگئیں۔ ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ۔

بارش کے بعد پنجاب بھر میں موسم سرد ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ علاقہ مکینوں نے خاتون کی لاش کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ادھر دکی میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 مویشی ہلاک ہوگئے ۔

بلوچستان

punjab

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div