Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 3100 روپے کا ہوشربا اضافہ

فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے کا ہوگیا
شائع 10 اپريل 2023 04:22pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی مقامی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3100 روپے اور 2654 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہوگئی۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div