Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، وزیراعظم

ملک کے ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، شہباز شریف
شائع 11 اپريل 2023 11:54am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت رواں دواں ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی اور مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے، عمران حکومت نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا، ہم نے پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد اس لیے نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اقتدا میں آئے، تقریبا تمام سیاسی قوتیں پارلیمنٹ کے فورم کے ذریعے غیر مقبول حکومت کو ووٹ دینے کے لئے اکٹھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے بچھائی گئی اقتصادی باردی سرنگوں کے باوجود ملکی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کےلئے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

PDM

اسلام آباد

imran khan

PM Shehbaz Sharif

politics april 11 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div