Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

لوئردیر، ٹریفک کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے قبضے سے 2عدد پستول، ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد
شائع 13 اپريل 2023 01:50pm

لوئردیر میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دو دہشت گرد پولیس آپریشن میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کے شب لوئردیر پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ٹریفک پولیس کانسٹیبل بخت زمین کی شہادت میں ملوث دہشت گرد حفیظ اللہ، برھان الدین ملاکنڈ ایجنسی حدود تھانہ تالاش بمقام خٹ کلے میں موجود ہیں۔

اطلاع کے پیش نظر لوئردیر پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس پرفائرنگ کےعلاوہ ہینڈ گرینیڈ بھی پھینکے مگرخوش قسمتی سے ہینڈ گرنیڈ بلاسٹ نہ ہونے پر پولیس محفوظ رہی۔

پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے دوعدد پستول اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

CTD

police

Terrorist

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div