پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کیلئے فول پروف ٹریفک انتظامات مکمل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہوں گی
شائع 13 اپريل 2023 04:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچوں کےلئے فول پروف ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ انتظامیہ کی جانب سے فول پروف ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور وہاں سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائےگا، ٹیموں کی موومنٹس کے دوران سڑکوں کو کم سے کم وقت کیلیے بند کیا جائے گا، شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

میچزکےدوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پرٹریفک معمول کےمطابق رواں دواں ہوگی۔ ،

مستنصر فیروز نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ پر ڈیوٹی انجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 3 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔

کیوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کر یں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو ہوگا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔