Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچ گئے

اہل خانہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد کل مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2023 07:32pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف شاہِ سعودی عرب کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی بھی موجود ہیں۔

حرم مکہ پہنچنے پر شریف فیملی کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا، اہل خانہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد کل مدینہ منورہ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مریم نواز، حسن نواز اور جنید صفدر نے نوازشریف کا استقبال کیا، جس کے بعد ایئرپورٹ سے وہ ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔

نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے ہمراہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

Nawaz Sharif

Saudi Arabia

umrah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div