Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

جونیئر ایشیاء کپ ہاکی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

روایتی حریف پاک بھارت 27 مئی کو ٹکرائیں گے
شائع 14 اپريل 2023 03:46pm

ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایشیئن ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے منظوری کے بعد جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق کپ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر سلالہ میں کھیلا جائے گا۔

اے ایچ ایف نے کپ میں شامل ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے اور پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلہ دیش اور ازبکستان کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے، دوسرا 24 مئی کو تھائی لینڈ، تیسرا 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

Junior Asia Cup

Junior Asia Cup Hockey

Junior Asia Hockey Cup 2023

Asian Hockey Federation