Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز، مذاکرات پر بھی اتفاق

حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
شائع 15 اپريل 2023 08:34am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے ایف پی

یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہوگیا، یمن اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔

ریڈ کراس کی بین الااقوامی کمیٹی نے 900 قیدیوں کو منتقل کرنے کے لئے فضائی آپریشن شروع کردیا۔

جنگی قیدیوں کو یمن اور سعودی عرب کے 6 شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔

قیدیوں کے تبادلے کی پہلی پرواز 125 افراد کو لے کر حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے صنعا میں پہنچی جبکہ قیدیوں کے تبادلے کی دوسری پرواز 35 افراد کو لے کر عدن شہر میں اتری۔

negotiations

yemen

prisinors

Houthi rebels