عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے، پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے، اعتزاز احسن
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے۔
لاہور میں سینئر وکلا اور قانونی ماہرین کی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر فیصلہ بنایا جاسکتا ہے، عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے، آج سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قوم عجیب صورتحال میں مبتلا ہے، مثبت پیغام سے قوم اور نوجوانوں کی رہنمائی ہونی چاہئے۔
لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اداروں کے درمیان تصادم کی صورتحال ہے، ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل بتائیں، جس جگہ ہماری معاونت کی ضرورت ہوگی ہم دیں گے۔
ماہر قانون عابد زبیری نے گول میز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں نہ مانوں کی روایت نہیں چلے گی، ملک میں نہ مانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کہتا ہے الیکشن 90 دن میں ہونے چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ آئین و قانون سپریم کورٹ کو تشریح کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ نے تمام پارٹیز کو موقع دیا تھا، عدالت عظمیٰ کے اختیارات کم کرنے کیلئے قانون سازی نہیں ہوسکتی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔