وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 15 اپريل 2023 06:20pm
فوٹو ـــ ٹوئٹر / عامر اکرام
فوٹو ـــ ٹوئٹر / عامر اکرام

وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تین رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق اورخواجہ سعدرفیق بھی موجود تھے۔ مشاورتی بیٹھک میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جماعت اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ قومی سطح پر ایک ہی دن الیکشن پر ڈائیلاگ ہو سکے۔

pti

PMLN

Jamat e Islami