Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر پنجاب کی ترقی کا سفر روکا، وزیراعظم

وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، شہبازشریف
شائع 16 اپريل 2023 04:37pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کو امامیہ کالونی فلائی اوور کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی، اور وزیراعظم نے منصوبے کو عوام کے استعمال کے لئے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ کے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے 4 سال پنجاب کو ایک نا اہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلی کے سپرد کیا گیا، پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا، اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کی عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا، لاہور میں نئے منصوبے تو درکنا، ہمارے شروع کئے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے، سالہا سال تاخیر کا شکار رہے، پنجاب کی ترقی پر توجہ کی بجائے وزارتِ اعلی کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔

Shehbaz Sharif

PTI government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div