Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شدید گرمی سے نبردآزما بنگلہ دیش میں نماز استسقاء کی ادائیگی

غریب، پسماندہ جنوبی ایشیائی بنگلہ دیشی قوم موسمیاتی تبدیلیوں کے متاثرین میں سب سے آگے ہے.
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2023 08:56am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پیر کو سینکڑوں مسلمانوں نے نمازِ استسقاء (بارش کی دعا) کے لیے ایک کھلے میدان میں جمع ہوئے، جب کہ 20 ملین آبادی والے اس شہر میں تقریباً 60 برسوں میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

پولیس نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی بتایا کہ آفتاب نگر کے میدان میں 500 سے زیادہ نمازی جمع ہوئے، جہاں مقبول ٹی وی عالم شیخ احمد اللہ نے نماز کی امامت کی۔ انہوں نے بارش کی دعائیں مانگیں۔

مقامی پولیس کے سربراہ ابوالکلام آزاد نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے درجہ حرارت کو کم کرنے اور گرمی کی لہر سے تحفظ کے لیے دعائیں بھی کیں۔

170 ملین آبادی پر مشتمل غریب، پسماندہ جنوبی ایشیائی بنگلہ دیشی قوم موسمیاتی تبدیلیوں کے متاثرین میں سب سے آگے ہے، جہاں متواتر مہلک سیلاب اور بے ترتیب بارشیں ہوتی ہیں۔

محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والی افروزہ سلطانہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ عام طور پر اپریل اور مئی میں ہونے والی بارشیں اس سال مکمل نہیں ہوئیں اور ملک 4 اپریل سے غیر معمولی طور پر گرم موسم کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو ڈھاکہ میں درجہ حرارت 40.6 ڈگری سیلسیس (105.1 فارن ہائیٹ) تک بڑھا، جو کہ 30 اپریل 1965 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔

سلطانہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی اور ملک میں اپنا سب سے بڑا تہوار عید الفطر منانے سے عین قبل اپریل کے آخر میں بارشیں متوقع ہیں۔

Bangladesh

Rain prayer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div