Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

عیدالفطر کل بروز جمعہ 21 اپریل منائی جائے گی، سعودی حکومت نے اعلان کردیا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2023 09:14pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سعودی عرب میں عیدالفطر کل بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی حکام نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں جمعۃ المبارک 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

اس سے قبل عرب ممالک میں عید کا چند نظر آنے کے امکانات پر مختلف ماہرین نے مختلف رائے دی تھی۔ جس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک میں جمعرات کو 29واں روزہ تھا، اس سال عرب خطے میں عید کا چاند دکھائی دینے کے حوالے سے بڑا ابہام پایا جارہا تھا۔

عرب ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شب خبریں دیں تھیں کہ 13 عرب ممالک کے 25 ماہرین فلکیات نے مشترکہ اعلامیہ میں دعویٰ کیا تھا کہ 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ان25 ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ قدیم اور جدید ریسرچ کے مطابق جمعرات 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند کھلی آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکے گا جبکہ اسے جدید آلات سے دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا رمضان المبارک 30 روزوں کا ہے جبکہ عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو منائی جائے گی لیکن ماہرین فلکیات کے دعوؤں کے برعکس سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد جمعہ کو عید کا اعلان کردیا گیا۔

تاہم عرب ذرائع ابلاغ نے ان ماہرین کے نام اور دیگر تفصیل نہیں بتائی۔

دوسری جانب عرب ٹی وی الجزیرہ نے ماہرین فلکیات سے حاصل شدہ معلومات کی بنا پر ایک تصویری خاکہ بھی پیش کیا تھا جس میں دکھایا گیا کہ دنیا کے کن حصوں میں جمعرات 20 اپریل کو چاند دکھائی دینے کے امکانات ہیں۔

اس ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں چاند مخصوص حالات میں کھلی آنکھ سے دکھائی دے سکتا ہے جب کہ کچھ دیگر علاقوں میں صرف دروبین سے اس کی رویت ممکن ہوگی۔

تاہم دنیا کے دیگر حصوں بشمول افریقہ، یورپ اور مشرق وسطٰی میں یہ دوربین سے بھی دکھائی نہیں دے گا۔

Saudi Arabia

Eid 2023

Arab and Middle East Eid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div