Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے

طاہری مسجد میں بوہری برادری نے نمازعید ادا کی
شائع 21 اپريل 2023 10:47am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ملک بھر کی طرح کراچی میں بوہری برادری آج عیدالفطر منا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں بوہری برادری نے نمازعید ادا کی، اس موقع پر ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عید کی نماز کے دوران سیکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ طاہری مسجد اور اس کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

karachi

Eidul Fitr

Bohra Community