ٹریفک حادثے میں جاں بحق 9 پاکستانیوں کی سعودی عرب میں تدفین
سعودی عرب میں تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق نو پاکستانیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
سعودی عرب میں تین روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے نو افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
تمام افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں پاکستانیوں سمیت سعودی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے۔
نماز جنازہ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
نماز جنازہ کے بعد میتوں کی دارالحکومت ریاض کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔
تین روز قبل ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والے نو افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ریاض جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔