Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سیہون : انڈس ہائی وے پر کوسٹر الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے
شائع 24 اپريل 2023 04:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ کے شہر سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوسٹر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

جس بدقسمت کوسٹر کو حادثہ پیش آیا، اس میں سوار متاثرہ خاندان لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کیلئے جارہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جامشورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جانی نقصان پر بہت افسوس ہوا ہے، متاثرین سے بھرپور تعاون اور مدد کی جائے۔

traffic accident

Indus Highway

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div