Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

منکی پاکس: کراچی سمیت ملک کے تمام ائرپورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ایس اوپیز جاری کردی
شائع 30 اپريل 2023 10:29am
ڈی جی اے ایس ایف کی ہدایات پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایات جاری - تصویر: فیس بُک/ فائل
ڈی جی اے ایس ایف کی ہدایات پرسختی سےعملدرآمدکی ہدایات جاری - تصویر: فیس بُک/ فائل

ملک میں منکی پاکس کے پھلاؤ اور روک تھام کے لیے ائرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

ائرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جاری کردہ نئی ایس اوپیز کے تحت کراچی سمیت ملک کے تمام ایئر پورٹس پر’ہیلتھ ایمرجنسی’ نافذ کردیں گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے ہدایات پرسختی سےعملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ائرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ فیس ماسک پہنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی تلاشی، سامان کی چیکنگ کے دوران دستانے پہننا لازمی ہے ساتھ ہی ائرپورٹ میں داخلے کے لئےعارضی پاسز کا اجراء بھی روک دیا گیا ہے۔

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس 1958 میں اس وقت دریافت ہوا جب تحقیق کے لیے استعمال کیے جانے والے بندروں کے گروپوں میں ایک چیچک جیسی بیماری پھیلنے لگی۔

سائنس دانوں نے اس بیماری کی ابھی تک یقینی دہانی کی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افریقہ کے برساتی جنگلات میں چھوٹے چوہوں اور گلہریوں سے پھیلتا ہے۔

منکی پاکس وائرس کی دو قسمیں ہیں، جو وسطی افریقی اور مغربی افریقی ناموں سے جانی جاتی ہیں۔ وسطی افریقی منکی پاکس وائرس زیادہ شدید انفیکشن کا سبب بنتا ہے اور مغربی افریقی منکی پاکس وائرس سے زیادہ موت کا سبب بنتا ہے۔

ASF

Jinnah International Airport

Monkey Pox

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div