Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بی جے پی کی خاتون رکن نے انتخابی مہم کے دوران نریندرمودی کوموبائل دے مارا

موبائل فون ٹرک کی چھت پر جاگرا
اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 10:36am

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پرانتخابی مہم کے دوران انہی کی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے موبائل فون دے مارا۔

کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی پر موبائل فون پھینکا گیا تاہم وہ بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون قافلے کے اندر سے پھینکا گیا، جو مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا ۔

بھارتی پولیس کے مطابق موبائل فون پھینکنے والی خاتون بے جے پی کی رکن ہیں تاہم موبائل پھینکنے کے پیچھے ان کے کوئی پوشیدہ عزائم نہیں تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر ارادی واقعہ تھا شناخت کے بعد خاتون کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔

Narendra Modi

karnataka

PM Modi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div