سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک روس وزرائے خارجہ کا رابطہ

وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا
شائع 01 مئ 2023 06:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے روسی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو 75 مکمل ہونے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے خطوط کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے خطوط میں پاک روس وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کو آج 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

russia

Bilawal Bhutto Zardari