Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کیوی اسپنر فخر زمان کی بلے بازی کے علاوہ مہمان نوازی کے بھی معترف

کوشش ہوگی سیریز کے بقیہ تین میچز میں انہیں جلد آؤٹ کریں، اِش سودھی
شائع 02 مئ 2023 05:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نیوزی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپن گیند باز اِش سودھی فخر زمان کی بیٹنگ اور مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اِش سودھی نے کہا کہ پہلے دونوں ون ڈے میں پاکستان نے بہترین پرفارم کیا، نیوزی لینڈ سے یہاں کی کنڈیشنز بہت مختلف ہیں۔

دورہ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ اسسٹنٹ کوچ سے متعلق کیوی اسپنر نے کہا کہ ثقلین مشتاق گرو جی ہیں، ان کے مشوروں سے ہم مستفید ہو رہے ہیں۔

پاکستانی بلے باز فخر زمان کی بلے بازی سے متاثر ہو کر اِش سودھی کا کہنا تھا کہ فخر نے دونوں میچز میں عمدہ پرفارم کیا، کوشش ہوگی سیریز کے بقیہ تین میچز میں انہیں جلد آؤٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فخر ہماری بہترین انداز میں خاطر تواضع کر رہے ہیں، انہوں نے ہمیں دم پخت اور دنبے کی چانپیں کھلائیں، ہم نے گوشت کے کھانوں کو خوب انجوائے کیا۔

karachi

Fakhar Zaman

PAKvsNZ

Ish Sodhi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div