Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 288 روپے ہے
شائع 03 مئ 2023 07:03pm
فوٹو — آئی این پی
فوٹو — آئی این پی

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 4 پیسے سستا ہو کر ڈالر 283 روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 288 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 8 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قدر 283 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

USD VS PKR