Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’ثاقب نثار کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ اکیلے الیکشن کراسکتے ہیں‘

لندن میں پراپرٹی، لندن میں مہنگی گاڑیاں، لاہور میں، مطلب کوئی جگہ اس نے نہیں چھوڑی، سینیٹر افنان اللہ
Elections in Pakistan will be held on August 15 or September 15?| Spot Light

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے ظاہر کروادیں، کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان کی پراپرٹی نہ ہو۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں جسٹس (ر) ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ اگر ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے ’دسیوں ارب روپے میں نہ ہوئے نا، میں ایک دو ارب روپے کی بات نہیں کر رہا، لندن میں پراپرٹی، لندن میں مہنگی گاڑیاں، لاہور میں۔۔۔ مطلب کوئی جگہ اس نے نہیں چھوڑی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اتنا پیسہ ہے اس کے پاس کہ وہ اکیلا الیکشن کرا سکتا ہے، اتنا پیسہ ہے‘۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے جج کی کنڈکٹ، اس کے اثاثے، اس کا سب کچھ جو ہے یہ ایک بڑا امپورٹنٹ سبجیکٹ (اہم موضوع) ہے‘۔

آڈیو ویڈیو لیکس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں ایک قانون پر کام کر رہا ہوں جو ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون ہے، اور وہ میں نے سینیٹ میں پیش بھی کردیا ہے۔ اس قانون کے زریعے ہم لوگوں کی پرائیویسی اور ڈیٹا سے متعلق ان کے حقوق کو محفوظ بنائی گے۔

PMLN

Saqib Nisar

Afnan Ullah

Ex Chief Justice Saqib Nisar Son's Audio Leaked

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div