Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے، عطا تارڑ

شوکت خانم کےعلاوہ کسی اوراسپتال جانےکوتیارنہیں، لیگی رہنما
شائع 04 مئ 2023 01:28pm
تصویر: فیس بُک/فائل
تصویر: فیس بُک/فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے ان کا پلسترکبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ پر ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان ایک مفرور ملزم اور کئی عدالتوں میں مطلوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے مرضی کی تاریخ لینے کی کوشش کرتا ہے، ضمانت کیلئے مقرر ہونیوالی تاریخ پرملزم کا پیش ہونالازم ہوتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کے فارن فنڈنگ کا کیس 6 سال تک چلتا رہا اب وہ عدالتوں سے ریلیف لینے کا ماہرہوچکا ہےعمران خان مختلف حیلے بہانوں سے کیسز کو طول دیتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا پلسترکبھی دائیں اور کبھی بائیں ٹانگ پرہوتا ہے ان کی ٹانگ ایک مشکوک ٹانگ ہے۔

مزید کہا کہ شوکت خانم کےعلاوہ کسی اوراسپتال جانے کو تیار نہیں ہیں عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں ہے۔

Atta Tarrar

Politics May 4 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div