کیا اداکار وہاج علی کا ڈرامہ جرم بھارتی فلم کی کاپی ہے ؟

ڈرامہ 'جرم' کی آج آخری قسط نشر کی گئی ہے
شائع 07 مئ 2023 12:15am

ان دنوں پاکستان میں منفرد انداز کے ڈرامے اور سیریز بنانے کا سلسلہ جاری ہے، ویسے بجا طور پر ڈرامے سب تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ بنانے والوں نے سیریل اور سیریز بنانے میں بہت محنت کی۔

حال ہی میں مہرین جبار کی حالیہ تھرلر سیریز ’جرم‘ کو اپنی شاندار کہانی، ایکشن اور سسپنس کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ شائقین اس مختصر قسطوں پر مبنی سیریز کو پسند کر رہے ہیں، ویسے زیادہ تر شائقین اس سیریز کو اداکار وہاج علی کی وجہ سے پسند کر رہے ہیں۔

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں وہاج علی، عتیقہ اوڈھو، محمد احتشام الدین، طوبیٰ صدیقی، درے فشاں، ژالے سرحدی، تزین حسین اور دیگر شامل ہیں۔

وہاج علی ان دنوں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے میں مصروف ہیں وہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں مرتسم اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد کے طور پر دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوبر صبیح سمیر نے نشاندہی کی ہے کہ منی سیریز ’جرم‘ بھارتی دستاویزی فلم ’دی ہنی مون مرڈر‘ کی نقل ہے جو 2010 میں ریلیز ہوئی تھی ۔

اس فلم میں ایک نوجوان جوڑا شادی کرکے ہنی مون کے لیے جنوبی افریقہ گیا تھا جہاں خاتون کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔

تاہم یوٹیوبر کی اس ویڈیو پر بیشتر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ ڈرامہ بھارتی ڈاکومنیٹری کی کاپی ہے تاہم بعض نے اس دعوے سے اختلاف کیا ۔

Jurm