Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں پیدا ہوئے۔
شائع 08 مئ 2023 07:07pm
شیخ محمد خلیل القاری
شیخ محمد خلیل القاری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے علیل مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے۔

شیخ محمد خلیل القاری نے اس رمضان میں تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کی تھی۔

خادم حرمین و شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبوی ﷺ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے تھے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے۔

انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے، جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرلی۔

sheikh muhammad bin khalil al qari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div