Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

برطانیہ نے یوکرین کو لانگ رینج میزائل فراہم کردیے، روس کا سخت ردعمل

یوکرین کی درخواست پر اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کیے، برطانوی وزیر دفاع
شائع 11 مئ 2023 11:46pm
تصویر بذریعہ دی ٹیلی گراف
تصویر بذریعہ دی ٹیلی گراف

برطانیہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹارم شیڈو میزائل فراہم کردیے۔

برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائل 250 کلومیٹر (155 میل) سے زیادہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ہاؤس آف کامن کو بتایا کہ یوکرین کی روس سے لڑائی جاری ہے۔ یوکرین نے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل کی فراہمی کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں مسلسل پیش قدمی اور سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب روسی ترجمان دمیتری پاسکوف نے برطانوی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بھی مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر دفاع نے ہاؤس آف کامن کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو گزشتہ سال دسمبر میں خط کے ذریعے بتایا تھا کہ یوکرین پر مزید حملوں کے نتیجے میں برطانیہ یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ واحد ملک ہے جس نے یوکرین کو روس سے لڑائی کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div