آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورتی عمل آج سے شروع ہوگا
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر کا ابتدائی مسودہ تیار
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اورتین سالہ بجٹ سٹریٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا۔
بجٹ سازی سے متعلق آئی ایم ایف کے ساتھ آج سے مشاورتی عمل شروع ہوگا، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور تین سالہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپرکا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم سے مشاورت کا عمل آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، بجٹ اسٹرٹیجی پیپر آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف3.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، مہنگائی کی شرح کا ہدف21 فیصد مقرر کرنے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 8879 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جب کہ ٹیکس وصولیوں کو دیکھ کرگروتھ کا ٹارگٹ طے کیا جائے گا۔
Ishaq Dar
IMF
مزید خبریں
پی ایس او نے قرض کے بدلے سرکاری اداروں کے حصص کی تجویز پیش کردی
پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر بنانے کیلئے چین سے سرمایہ کاری کا مطالبہ
پنڈی کا مغوی سابق واپڈا ملازم اغواکاروں کی قید میں جاں بحق
لاہور میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ایک ملزم ہلاک
بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تیاری
جسٹس شاہد نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.