Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

سلمان خان سے مومل کی ملاقات کا دلچسپ واقعہ

یہ قصہ حال ہی میں جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں سنایا
شائع 17 مئ 2023 11:22pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے سلمان خان اور اپنی بیٹی مومل کی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

حال ہی میں جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں بیٹی مومل کے ہمراہ لندن میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے گیا ہوا تھا،مومل نے مجھے بولا کہ بابا میں نے سنا ہے کہ سلمان خان شوٹنگ کے لیے لندن آئے ہوئے ہیں، انہیں فون کریں میں اور میری دوستیں ملنا چاہ رہی ہیں، ہم ان کے بہت بڑے فین ہیں، میں نے جواب دیا کہ میں انہیں کبھی فون نہیں کروں گا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن اتفاق سے دو دن بعد میں ایک مال میں گیا، وہاں دیکھا تو ایک دکان پر مجھے سلمان خان مل گئے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میری اس سے ملاقات ہوئی، سلام دعا ہوئی، میں نے پوچھا تم یہاں کب تک ہو؟ جس پر سلمان نے کہا کیوں کیا ہوا؟ میں نے کہا میری بیٹی اور اس کی دوستیں تصویر کھچوانا چاہتی ہیں، سلمان خان نے مجھ سے پوچھا کیا وہ یہاں ہیں؟ جس پر میں نے کہا نہیں وہ ابھی مال میں نہیں ہیں، سلمان نے کہا اچھا انہیں فون کرکے بلالو، میں نے مومل کو فون کیا اور کہا جو تم نے کہا تھا وہ ہوگیا اب آجاؤ۔

جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ جتنی دیر میں مومل اور اس کی دوستیں آئیں اتنی دیر سلمان خان ایک سے دوسری دکان پر جاتے رہے، بیچارا اور پھر جب سب آئے تو انہوں نے تصویر بنوائی۔

Salman Khan

momal sheiikh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div