Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک نے 2 درخواستیں نیپرا اتھارٹی میں جمع کرادی
شائع 19 مئ 2023 12:52pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے لئے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت اضافہ سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دو درخواستیں نیپرا اتھارٹی میں جمع کرائی گئی ہیں، ایک درخواست سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی جس کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 17 پیسے اضافہ کیا جائے۔

دوسری درخواست ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد جمع کرائی، جس کے مطابق ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 31 مئی کو سماعت کرے گی جبکہ دوسری جانب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 1 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا اتھارٹی میں دائر درخواست موقف اپنایا کہ اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی ڈسکوز کو دی گئی اور 1 ارب 87 کروڑ یونٹ پن بجلی ذرائع، 1 ارب 81 کروڑ یونٹ کوئلے سے پیدا کی گئی۔

گیس سے 1 ارب 18 کروڑ یونٹ، آر ایل این جی 2 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گی، نیپرا اتھارٹی 31 مئی کو سی سی پی اے کی فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

nepra

K-Electric