Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

عدالت کی ریسٹورنٹس، سینماء اور تھیٹرز کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت

بیکریوں کو بھی کھلا رکھنے سے متعلق عدالت جلد فیصلہ کرے گی
شائع 19 مئ 2023 03:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام سے متعلق کیس میں ریسٹورنٹس، سینماء اور تھیٹرز کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریسٹورنٹس، سینماء، تھیٹرز کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بیکریوں کو بھی کھلا رکھنے سے متعلق عدالت جلد فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب نہ کرنے والے زیر تعمیر پلازوں کے این او سی منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پالیسی کے مطابق کمرشل پلازوں میں انہیں نصب کرنا قانونی تقاضا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس پالیسی پرعمل درآمد کے لیے عدالت کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہیٹ ویو کنسلٹنٹ جلد تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نگراں حکومت ہر وہ کام کررہی ہے جو اس کے کرنے کا نہیں ہے، جو کام ہونے چاہئیں ان کی طرف نگراں حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔

عدالت نے ریلوے گراؤنڈز کی بحالی کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالتی کمیشن کے ممبر چوہدری ذوالفقار نے رپورٹ پیش کی۔

Lahore High Court

rastaurant

smog case

cenima

theater

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div