Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

روس میں واٹس ایپ کو پہلی بار بھاری جرمانے کا سامنا

واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر بھی متعارف کروایا جا رہا ہے
اپ ڈیٹ 19 مئ 2023 10:11pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

روس میں ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر واٹس ایپ کو پہلی بار بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔

روس میں واٹس ایپ پر قابل پابندی مواد نہ ہٹانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اگر ایسا ثابت ہوگیا تو کمپنی کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے۔

روس کی خبررساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ہے۔ روس کی جانب سے کمپنی پر ممنوعہ مواد کو حذف کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

اگر الزام ثابت ہوگیا تو میسنجر سروس واٹس ایپ کو زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ روبل جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جو 49 ہزار 660 امریکی ڈالرز اور ایک کروڑ 41 لاکھ 90 ہزار 345 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس میں واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ (میٹا او) کو گزشتہ سال ایک ”انتہا پسند“ تنظیم کے طور پر ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

واٹس ایپ روس میں خاصہ مقبول ہے اور بڑی تعداد میں شہری اسے استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے قبل ممنوعہ معلومات کو ہٹانے میں ناکامی پر قانونی کارروائی کی دھمکی نہیں دی گئی۔

دوسری طرف واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے میٹا کی زیر ملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں موجود ہے۔

ویبیٹینفو کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ میں پیغامات پر ری ایکشنز فیچر کا استعمال زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر دیا گیا ہے۔

اس فیچر سے کسی میسج پر 2 بار کلک کرکے ری ایکشن ایموجی کا استعمال ممکن ہے۔ یہ ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کا متبادل طریقہ ہے اور اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں بھی موجود ہے۔

ابھی صارفین کو ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کے لیے میسج کو دبا کر رکھنا پڑتا تھا، جس کے بعد ری ایکشنز کا مینیو نمودار ہوتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں تھمبز اپ کو ڈیفالٹ ایموجی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور کسی دوسرے ایموجی کو منتخب کرنا ممکن نہیں۔ تھمبز اپ ایموجی واٹس ایپ میں ری ایکشنز کے لیے استعمال ہونے والا مقبول ترین ایموجی ہے۔

WhatsApp

social media

Russia Social Media Policy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div