Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ملک میں جاری گرمی کی لہر میں مزید شدت کا خدشہ

بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
شائع 21 مئ 2023 05:20pm

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی میں شدت کی پیشگوئی کردی۔

ملک میں جاری گرمی کی لہر اور لوڈ شیڈنگ نے پہلے ہی عوام کو پریشان کررکھا ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، اسلام آباد میں بھی سورج آنکھیں دکھا رہا ہے، اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔۔ اب دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دو دن کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں موسم قدرے بہتر رہے گا، اور بعض مقامات پر ٹھنڈی ہواؤں کا راج رہے گا، اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو، جیک آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی میں 47 رہا۔ محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، شہرمیں جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے اور ہوا میں نمی کاتناسب58 فیصد ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi weather

Hot Weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div