Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کا 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کو سخت سزا دینے پر اتفاق

قوم اور شہداء کے اہل خانہ کے دِل کو جو ٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے، شہباز شریف
شائع 21 مئ 2023 07:28pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوئی۔

شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ق لیگ سربراہ سے ملاقات کی، اس دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چوہدری شجاعت نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا۔

شجاعت کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم اور شہداء کے اہل خانہ کے دِل کو جو ٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا آپس میں یہ اتفاق ہوا کہ 9 مئی کو پیشِ آنے والے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

PMLN

PDM

Shehbaz Sharif

lahore

Chaudhry Shujat Hussain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div