ڈیرہ غازی خان سے دو دہشت گرد خود کش جیکٹ سمیت گرفتار
گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں دو دہشت گردوں کو خودکش جیکٹ اور اسلحہ و بارود سمیت گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت میر احمد اور اور معزین زین نے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی میں گرفتار ہوگئے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
CTD
TTP
Terrorist Arrested
مزید خبریں
فون کمپنیاں موبائل پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
پنشن کٹوتی کی تصدیق، ریٹیلرز پر ٹیکس اسکیم جاری رکھنے کا اعلان
پیاز کے نرخ میں نمایاں کمی، 100 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی
عمران خان سمیت تمام قیدیوں کا تحفظ چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
ضم شدہ قبائلی اضلاع کا ٹیکس، کسٹم استثنی 30 جون سے ختم
بشرٰی بی بی کی منتقلی سے متعلق درخواست کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.