Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ہنگو: نجی آئل کمپنی میں دہشت گردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

شہید ہونے والوں میں 4 ایف سی اور 2 نجی سیکیورٹی کے اہلکار شامل
شائع 23 مئ 2023 08:40am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ہنگو کے علاقے منجی خیل میں نجی آئل کمپنی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکاروں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ٹل تحصیل کے علاقے منجی خیل میں منزلی 10 آئل فیلڈ ویل پر ایک درجن کے قریب دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

2 گھنٹے تک سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، اس حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں 4 ایف سی اور 2 نجی سیکیورٹی کے اہلکار ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شہید اہلکاروں کی میتوں کو ٹی ایچ کیو ٹل منتقل کر دیا گیا جبکہ پوسٹم مارٹم کے بعد میتیں ان کے علاقوں کو روانہ کی جائیں گئیں۔

ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کے مطابق علاقے میں پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سیکورٹی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

ہنگو میں دیگر آئل اینڈ گیس پلانٹس اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

FC

terrorist attack

Hangu

mianji khel

private oil company

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div