اداکارہ ارمینا خان نے بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان گزشتہ برس 25 دسمبر کو کیا تھا
شائع 24 مئ 2023 10:19pm

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بلآخر اپنی بیٹی کا چہرہ دکھا دیا۔

انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کے 6 ماہ بعد اداکارہ نے اپنی ننھی پری کا چہرہ ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو کے ذریعے دکھا دیا۔

انہوں نے میگزین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو ری شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ چند دنوں کی تھی۔

یاد رہے کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان گزشتہ برس 25 دسمبر کو کیا تھا۔

ARMEENA RANA